سیالکوٹ میں تحریک انصاف کی جیت – تحریر: یاسر اقبال

سیالکوٹ پاکستان کا ایک اہم شہر ہے جو پاکستان کے صنعت میں ایک کا بڑا حصہ رکھتا ہے یہاں کافی مقدار میں برآمدی اشیا جیسا کہ سرجیکل، کھیلوں کا سامان، چمڑے کی مصنوعات اور کپڑا پیدا کرتا ہے سیالکوٹ کو شہر اقبال بھی کہا جاتا ہے، عظیم شاعر، قانون دان اور مفکر علامہ محمد اقبال 9 نومبر1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ اس کے ساتھ اکثر سیالکوٹ میں سیاسی پارہ بھی گرم رہتا ہے اور بڑی بڑی سیاسی جماعتوں کا مقابلہ دیکھنے کو ملتا ہے جیسا کہ پی پی 38 کے ضمنی انتخاب میں دیکھنے کو ملا پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 38 کا ضمنی انتخاب 28 جولائی 2021 کو ہوا جس میں پی ٹی آئی اور ن لیگ سمیت کئی سیاسی حریفوں کے درمیان 165 پولنگ اسٹیشنوں پر مقابلہ ہوا سیالکوٹ میں بارش کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد ووٹ ڈالنے ہر پولنگ اسٹیشن پر آئی، اس دوران سیاسی کارکنوں میں تلخ کلامی کے کچھ واقعات بھی رونما ہوئے۔ پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنان آمنے سامنے آگئے، رینجرز کے جوانوں نے مشتعل کارکنان میں بیچ بچاؤ کرایا۔ اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 233،422 تھی۔

پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان امیدوار احسن سلیم بریار اور مسلم لیگ ن کے امید وار چوہدری سجانی نے اپنی اپنی جماعت کی نمائندگی کی۔ جس میں پاکستان تحریک انصاف فتح حاصل کر پائی اور مسلم لیگ ن کو شکشت ہوئی۔ غیر حتمی غیر سركاری کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امید وار احسن سلیم بریار نے 60 ہزار 588 ووٹوں کے ساتھ اگے رہے اور حلقہ پی پی 38 کے ضمنی انتخاب میں کامیابی سمیٹ لی جبکہ مسلم لیگ ن کے امید وار 53 ہزار 471 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے اور مسلم لیگ ن کو 7 ہزار 117 ووٹوں سے پاکستان تحریک انصاف کے ہاتھوں شکشت ہوئی۔ پیپلز پارٹی جو کہ پاکستان کی تیسری بڑی سیاسی جماعت ہے لیکن اس کے باوجود پیپلزپارٹی کے ووٹرز نہ ہونے کے برابر تھے۔ پیپلز پارٹی کا امیدوار محمّد قدیر کا ساتواں نمبر رہا اور اس کے حصے میں صرف 597 ووٹ آئے۔ جبکہ آزاد امیدوار طاہر محمود ھندلی 12 ہزار 488 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نے سات ہزار 117 ووٹوں کی لیڈ سے فتح حاصل کی۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کی کامیابی کا اعلان ہوتے ہی کارکنوں نے خوب جشن منایا اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا جبکہ خوشی سے آپس میں مٹھائیاں بھی بانٹی گئیں۔ یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ حلقہ 2018 کے عام انتخابات میں ن لیگ کے رہنما اختر سبحانی کے نام رہا تھا اور ان کی وفات کے باعث خالی ہوا تھا۔

تحریک انصاف کے پی پی 38 ضمنی انتخابات میں کامیابی پر وزیر اعظم عمران خان بھی کافی خوش نظر آئے اور اس نے وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی (ایس اے سی ایم) فردوس عاشق اعوان کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کی اور انہیں مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اس کے اپنے شہر سیالکوٹ میں اس کے خدمات نے پارٹی کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ سیالکوٹ کی پی پی 38 نشست جیتنے پر معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عوام نے قومی خزانہ لوٹنے والوں کو مسترد کر دیا ہے۔ انتخابات میں سیالکوٹ کے عوام نے مسلم لیگ ن کا بیانیہ مسترد کردیا۔ پی پی 38 کے اس جیت پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اپنے سیاسی حریفوں کو خوب نشانے پر رکھا اور اس کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ کے ضمنی انتخابات میں حق اور سچ کی فتح ہوئی نتائج نے ثابت کردیا پاکستانی سیاست میں اب چوروں اور لٹیروں کی کوئی گنجائش نہیں عوام ریاست مخالف بیانیے سے متنفر ہوچکے ہیں پے در پے شکست کے بعد انہیں منفی سیاست سے توبہ کر لینی چاہئے

پاکستان تحریک انصاف کے اقبال کے شہر میں جیت پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف پر بھرپور اعتماد کے اظہار پر سیالکوٹ کے عوام خصوصاً پی پی 38 کے شہریوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ پاکستان تحریک انصاف نے مخالف جماعت کی نشست جیت کر ثابت کیا ہے کہ پاکستان میں صرف دیانتداری کی ہی سیاست چلے گی۔ ثابت ہو گیا ہے کہ عوام شفاف اور عوام کی خدمت کرنے والی مخلص قیادت کے ساتھ ہیں۔ وزیراعلیٰ کا اپنی حکومتی کا بھی تذکرہ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی اب تک کی شاندار کارکردگی کی بدولت سیالکوٹ کے عوام نے ان کو اس ضمنی الیکشن میں سرخرو کیا ہے۔ کامیابی نئے پاکستان اور تبدیلی کے ایجنڈے کی جیت ہے۔ امید ہے کہ احسن سلیم بریار حلقے کے عوام کی نمائندگی کا بھرپور حق ادا کریں گے۔ سیالکوٹ الیکشن میں شفافیت کا بول بالا ہوا ہے۔

یہ پاکستان تحریک انصاف کا پہلا ضمنی الیکشن تھا جس میں پاکستان تحریک انصاف کی جیت ہوئی اس سے پہلے باقی 2018 کے انتخابات کے بعد جتنے بھی ضمنی انتخابات ہوئے اس میں پاکستان تحریک انصاف کو شکست ہوئی۔ اقبال کے شہر سیالکوٹ کے عوام اپنے نوجوان نمائندہ احسن علیم بریار سے تبدیلی کے امید پر ہے کہ وہ شہر اقبال کی ترقی میں اپنا پورا حصہ ڈالیں گے اور انتخابی مہم کے دوران کئے گئے وعدوں کو پورا کرینگے۔ وسلام

Twitter:
‎@RealYasir__Khan

Comments are closed.