سیالکو ٹ باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض) تھانہ صدر پسرور پولیس کی بڑی کارروائی ڈکیتی راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ڈاکوعمران عرف مانی گینگ گرفتارلاکھوں روپے نقدی بھاری مقدار میں اسلحہ موٹرسائیکل اور نقدی بھی برآمد مزید انکشافات ہونگے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی پسرور سرکل محمد شہباز چیمہ کی سربراہی میں ایس ایچ او صدر پسرور انسپکٹر طارق وڑائچ نے ڈکیتی راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث خطرناک ڈاکوؤں عمران عرف مانی گینگ کو گرفتار کر لیا ہے
ملزمان نے دوران تفتیش تحصیل پسرور، سیالکوٹ، ڈسکہ، سمبڑیال سمیت نارووال میں متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہےملزمان عمران عرف مانی ، فرحان ،حمزہ اور حمزہ جاوید سیالکوٹ، بڈیانہ۔ پھلورہ اور نارووال پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھے
گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے نقدی موٹر سائیکلیں آتشیں اسلحہ برآمد کیا گیا، گرفتار ڈاکو گینگ نے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، گرفتار ڈکیت روڈ ڈکیتی کے دوران موٹر سائیکل سوار فیملیز کو اسلحہ کے زور پر لُوٹتے تھے۔