سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے) ماہ اپریل کے دوران گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، اشیاء خوردونوش مہنگے داموں فروخت کرنے پر 1724 ناجائز منافع خوروں پر 65 لاکھ 14 ہزار روپے جرمانہ عائد ، 37 مقدمات درج ، 84 کاروباری مرکز سیل کئے گئے ،

ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت کے مطابق ضلع میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 46381 دکانوں ، بازاروں ، مارکیٹس میں پرائس انسپکشن کیں اس دوران مقررہ قیمتوں سے زائد نرخ وصول کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی گئی،گرانفروشوں پر جرمانوں ، مقدمات کا اندراج کیا گیا ۔

ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں ٹیموں نے تندوروں کی انسپکشن پر خصوصی توجہ دی مجموعی طور پر 2312 تندوروں کو چیک کیا گیا ہے مقررہ قیمتوں سے زائد نرخ پر روٹی اور نان فروخت کرنے والے 700 افراد پر 23 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ، دس ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور 55 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔

Shares: