سیالکوٹ، باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض)ایشیائی ترقیاتی بینک کے کوآرڈینیٹرکی وفد کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر سے ملاقات
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان سے ایشین ڈیویلپمنٹ بینک کے کوآرڈینیٹر عمر علی شاہ کی زیر سربراہی اے ڈی پی وفد نے ملاقات کی۔ اے ڈی پی کوآرڈینیٹر عمران سکندر بلوچ، کنسلٹنٹ اے ڈی پی ریحان ارسلان، پی ڈی پیسپ حمزہ سالک، ڈی پی ڈی پیسپ طلحہ زبیر، چیف انجینئر پیسپ شیخ طاہر،ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن محمد اقبال ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اسد رضا کاظمی سٹی مینیجر علی خان اور کنسلٹنٹ نیسپاک سیف اللہ کے علاوہ متعلقہ محکموں کے مقامی حکام بھی موجود تھے۔
اجلاس میں سیالکوٹ شہر میں حکومت پنجاب اور ایشائی ترقیاتی بینک کے اشتراک سے واٹر اینڈ سینی ٹیشن اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر کے جاری منصوبوں پر کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے کہا کہ پیسپ کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو بڑھانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ لاٹ ون میں شامل سیوریج اسکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پیسپ کے تحت پیرس روڈ سیور لائن ڈالنے کا کام تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ائیر پورٹ روڈ پر ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پراجیکٹ پر کام کی رفتار انتہائی سست روی کا شکار ہے یہ منصوبہ سینی ٹیشن پراجیکٹ کا اہم جزو ہے اس کی تکمیل میں تاخیر سے منصوبہ التواء کا شکار ہوسکتا ہے۔
اے ڈی بی کے حکام نے ڈپٹی کمشنر کوبتایا کہ پیسپ کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو بہتر بنانے کیلئے نیسپاک کنسلٹنٹ کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیسپ کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے کنٹریکٹر کو واضح ہدایات کی ہے کہ وہ ٹائم لائن کو فالو کریں بصورت دیگر کنٹریکٹرز کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
بعد ازاں ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی ٹیم نے شہر جاری منصوبوں کا دورہ کیا اور کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا