سیالکوٹ :نئے تعلیمی سال کے آغاز پر اساتذہ کے جوش و جذبے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں,میاں امجد

سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)گزشتہ تعلیمی سال کے اختتام اور نئے تعلیمی سال کے آغاز پر اساتذہ کے جوش و جذبے کو سراہتے ہوئے ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے مرکزی صدر میاں امجد علی نے اساتذہ کے ایک وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا

تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹیچرز یونین کے ایک وفد نے اپنے مسائل کے سلسلہ سے پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے مرکزی صدر میاں امجد علی سے ملاقات کی اور انہیں اپنے مسائل کے بارے آگاہ کیا جن میں اساتذہ کی سکولوں میں کمی ،سویپرز کی کمی ،سرکاری سطح پر کتب کی عدم فراہمی ،عید پر آفٹر نون سٹاف کی سیلری،اکاونٹ آفس میں در پیش مشکلات ،لیو انکیشمنٹ کی پیمنٹ،پالیسی کے مطابق پرائمری ،ایلیمنٹری ،سیکنڈری ،اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں انچارج کی تعیناتی جیسے مسائل شامل تھے

جس پر پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر میاں امجد علی نے کہا کہ آفٹر نون سٹاف کی سیلری،لیو انکیشمنٹ کی پیمنٹ اور سرکاری کتب کی فراہمی پر چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم جاوید اقبال بابر کی کوششوں سے فائل ورک مکمل ہو چکا ہے اور اسے بہت جلد عملی جامہ پہنا دیا جائے گا دیگر ایشوز پر رواں ہفتہ میں چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم سیالکوٹ سے ملاقات کر کے اس کا حل نکالا جائے گا

انہوں نے مذید کہا کہ محدود وسائل اور اساتذہ کی کمی کے باوجود گزشتہ تعلیمی سال کے دوران اساتذہ نے جس جذبے ،محنت،لگن اور ایمان داری سے کام کیا یقیناً وہ مبارکباد کے مستحق ہیں میں انہیں پنجاب ٹیچرز یونین کی طرف سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ نئے تعلیمی سال میں اس سے بھی زیادہ محنت کر کے ایک مثال قائم کریں گے

انہوں نے کہا کہ اس کامیابی میں ہمارے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز اور چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم کا بھی اہم کردار ھے اس موقع پر یوسف سہوترا ،محمود ایاز، طاہر محمود ،عارف گل،محمد رزاق،نواز ہنجرا،میاں آصف شفیق ،زاہد نور،ظفر اقبال چیمہ ،میاں یوسف،لیاقت علی گجر،میاں اصغر علی ،محمد افضل،ڈاکٹر رفیق ،محمد ریحان اور دیگر عہدیداروں موجود تھے۔

Leave a reply