سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض) منہاج القرآن ضلع سیالکوٹ کے زیر اہتمام پیغام امام حسین کانفرنس نجی میرج ہال میں منعقد ہوئی.
جس میں معروف مذہبی اسکالر علامہ حسن فاروقی نے اپنے مخصوص انداز میں خطاب کیا
علامہ حسن فاروقی نےکہا کہ تحریک منہاج القرآن نے نسبت اہل بیت اطہار کے فروغ میں گرانقدر خدمات انجام دیں ۔حضرت امام حسین علیہ السلام کا سفر کربلا دین مصطفوی کی سر بلندی کے لئے، حق پر صبر و استقامت کے ساتھ اللّٰہ کی رضا کا حصول اور دین متین کی سر بلندی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن احیاۓ اسلام کی عالم گیر تحریک ہے اور پیغام کربلا بھی یہی ہے کہ زوال پزیر معاشرے میں احیاۓ اسلام کے لئے حسینی کردار ادا کیا جاۓ.
اس موقع پر منہاج القرآن ضلع سیالکوٹ کے صدر حافظ احتشام محمود اور ناظم شہزاد رؤف سمیت دیگر معروف شخصیات کے علاوہ کارکنان و وابستگان اور دیگر افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی








