سیالکوٹ (باغی ٹی وی بیوروچیف شاہد ریاض)ڈپٹی کمشنر صبا اصغر کی زیر قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ/ڈسٹرکٹ ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اقبال، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال، ڈی ڈی ایم سی کیوان حسن کے علاوہ ضلع کے تمام اداروں کے سربراہوں نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے ریسکیو کی بابت کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے محرم الحرام کے حوالے سے ریسکیو کی تیاریوں کی رپورٹ بھی اجلاس میں پیش کی۔ کیوان حسن نے حالیہ مون سون سیزن اور ممکنہ سیلاب کے حوالے سے ضلع کی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔

ڈپٹی کمشنر صبا اصغر نے ریسکیو کی کارکردگی کو سراہا اور ہدایت کی کہ نہروں اور دریاؤں پر نہانے کی پابندی کو برقرار رکھا جائے اور دفعہ 144 کا نفاذ جاری رہے گا۔ مون سون اور ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تمام ضلعی ادارے اپنی تیاریاں مکمل رکھیں، کسی قسم کی کوتاہی قبول نہیں کی جائے گی۔

ڈی سی نے ہدایت کی کہ بارشوں کے دوران ٹی ایم اے ہائی الرٹ رہے، ڈی واٹرنگ سیٹ آپریشنل ہوں اور عوام الناس کو بروقت ریلیف فراہم کیا جائے۔ علاوہ ازیں، شہر کے اندر اور بیرونی علاقوں میں قائم منی پیٹرول پمپس اور گیس ریفلنگ شاپس کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے سول ڈیفنس کو ہدایت دی کہ انہیں نوٹسز جاری کیے جائیں اور فوری بند کروایا جائے تاکہ کوئی حادثہ پیش نہ آئے۔

Shares: