مزید دیکھیں

مقبول

سیالکوٹ: کوٹ گھمن میں موٹر سائیکل سوار خاندان کو کار نے روند ڈالا، ایک جاں بحق

سیالکوٹ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہدریاض) تھانہ موترہ کے علاقے کوٹ گھمن میں ایک دل دہلانے والے حادثے میں تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار ایک خاندان کو کچل دیا ہے۔ حادثے میں خاندان کا سربراہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اہلیہ اور بیٹا شدید زخمی حالت میں گوجرانوالہ کے ایک ہسپتال منتقل کر دیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، 65 سالہ ظفر اقبال اپنی اہلیہ اسماء اور 17 سالہ بیٹے خضر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جامکے چیمہ سے پیروچک جا رہے تھے۔ کوٹ گھمن کے قریب ایک تیز رفتار کار نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں یہ خاندان شدید زخمی ہو گیا۔ ظفر اقبال موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کی اہلیہ اور بیٹے کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے گوجرانوالہ منتقل کیا گیا۔

حادثے کے بعد کار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ موترہ پولیس نے مقتول ظفر اقبال کے بھائی عامر محمود کی مدعیت میں کار ڈرائیور کاشف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں اور فرار ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں