سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)نگہبان رمضان پیکج کے تحت حقداروں کی دہلیز پر فراہمی شروع ہوچکی ہے،محمد ذوالقرنین
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ نگہبان رمضان پیکج کے تحت 1لاکھ 18ہزار 336گھرانوں میں راشن کی حقداروں کی دہلیز پر فراہمی شروع ہوچکی ہے چاروں تحصیلوں اسسٹنٹ کمشنر کی زیر نگرانی محکمہ ریونیو اور لوکل گورنمنٹ کا سٹاف ڈور ٹو ڈور راشن کی تقسیم کیلئے پوری طرح متحرک ہوچکا ہے ،
راشن بیگ کی تقسیم کیلئے فہرستوں میں شامل گھرانوں کی فزیکلی ویریفیکشن جاری ہے اور اب تک75فیصد سے زائد مستحقین کی ویری فیکشن مکمل ہوچکی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ہدایت کے مطابق اس پیکج میں شفافیت کو برقرار رکھنے کیلئے تمام راشن بیگز پر ایک بار کورڈ پرنٹ ہے جو مستحق کو ڈیلیو رکرتے وقت اس کے شناختی کارڈ کے ساتھ اسکین کیا جائے جس کی بدولت تقسیم کی آن لائن ڈیشن بورڈ پر رئیل ٹائم اسکورننگ کی جارہی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ راشن پیکج میں شامل آٹا، چینی، گھی ، بیسن اور چاول کی کوالٹی کو یقینی بنانے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کوالٹی کو یقینی بنارہا ہے ۔
ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور کے ہمراہ راشن کی تقسیم کے عمل جائزہ لیا اور نگہبان رمضان پیکج کے اور مستحقین کی شناختی کارڈ اور بار کورڈ کو اسکین کرکے ڈیشن بورڈ پر اپ لوڈ ہونے تک پروسیجرزکا معائنہ کرتے ہوئے تقسیم کرنے والے محکمہ مال اور لوکل گورنمنٹ کے سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ ایس او پیز کو فالو کریں اور شفاف طریقے سے راشن کی تقسیم کو یقینی بنائیں۔