سیالکوٹ :نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 26 سالہ وقاص علی ولد محمد اسلم لدھڑ گاؤں سے بتائی گئی ہے
سیالکوٹ، باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر شاہد ریاض )نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک
سیالکوٹ تھانہ صدر کے علاقہ ایمن آباد روڈ لدھڑ چوک پر ایک پیدل شخص کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائر ماردئے،جس وہ شخص موقع ہر ہلاک ہوگیا ،جس کی شناخت 26 سالہ وقاص علی ولد محمد اسلم لدھڑ گاؤں سے بتائی گئی ہے
ریسکیو 1122 نے قانونی کارروائی کرنے کے لئے نعش کو تھانہ صدر پولیس سیالکوٹ کے حوالے کر دیا، موقع پر موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پیدل چلتے شخص کوگولی ماری اور فرار ہوگے،پولیس نے قانونی کارروائی کاآغاز کردیاہے –