سیالکوٹ، باغی ٹی وی( شاہد ریاض سٹی رپورٹر) کھلی کچہری ،ڈی پی او نے مردو خواتین کو پولیس کی ستائش سے روک دیا
تفصیل کے مطابق ڈی پی او حسن اقبال کی تھانہ سمبڑیال میں کھلی کچہری شرکاء کو پولیس کی ستائش سے روک دیا،مردوخواتین کی درخواستوں پر فوری قانونی کارروائی کے احکامات جاری،تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او حسن اقبال نے تھانہ سمبڑیال میں کھلی کچہری لگائی جو اس لحاظ سے منفرد اور غیر معمولی تھی کہ اس میں شریک مردو خواتین کو پولیس کی ستائش سے روک دیا گیا،کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او حسن اقبال نے کہا کہ قابل دست اندازی پولیس جرم کی صورت میں اندراج مقدمہ میں ایک لمحہ کی تاخیر بھی برداشت نہیں کی جائے گی،پولیس اور قانون پسند عوام میں خلیج کو کم۔سے کم۔کرنے کے لئے ضروری ہے کہ پولیس عملی طور پر تھانوں کو شرفاء کے لئے دارالامان اور قانون شکنوں کے لئے دارالحساب بنائے،ڈی پی او نے کہا کہ تھانوں میں غیر قانونی بندش کسی صورت بھی قابل برداشت نہیں،سرکلز کے ایس ڈی پی اوز اپنے تھانوں کے وزٹ کو باقاعدہ بنائیں،اگر کسی تھانہ میں سرہرائیز وزٹ کے دوران غیر قانونی بندش پائی گئی تو زمہ دار پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ و فوجداری کارروائی ہو گی،ڈی پی او نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری رہے گا اس کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف مہیا کرنا ہے,ڈی پی او حسن اقبال نے عوامی شکایات پر ڈی ایس پی سمبڑیال کو قتل کے 4 مقدمات کی تفتیش اپنی نگرانی میں میرٹ پر مکمل کروا کر اس کی رپورٹ ڈی پی او آفس کو بھجوانے کی ہدائت کی
Shares:








