مزید دیکھیں

مقبول

ہوٹل میں فحاشی کا اڈہ،پولیس نے 4 خواتین کو بچا لیا

ممبئی پولیس نے سیکس ریکٹ کا پردہ فاش کیا،...

بحریہ ٹاؤن کراچی کی تمام کمرشل پراپرٹی منجمد

قومی احتساب بیورو(نیب)سندھ کی بحریہ ٹاؤن کراچی کیخلاف جاری...

سیالکوٹ: پاکستان نیوی کمانڈر کا ویمن کالج میں آگاہی سیمینار سے خطاب

سیالکوٹ (باغی ٹی وی، بیورو چیف شاہد ریاض)پاکستان نیوی کمانڈر کا ویمن کالج میں آگاہی سیمینار سے خطاب

پاکستان نیوی کے کمانڈر احمد شفیع عتیق نے گورنمنٹ علامہ اقبال ویمن پوسٹ گریجویٹ کالج کا دورہ کیا اور نیوی کے حوالے سے منعقدہ آگاہی سیمینار سے خطاب کیا۔ پرنسپل پروفیسر زیبا ظہور، کالج اسٹاف، اور طالبات نے کمانڈر کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔

نیول کمانڈر احمد شفیع عتیق نے سیمینار میں پاکستان نیوی کی خدمات اور بحری دفاع کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نیوی کے جوان زمینی، فضائی، اور بحری حدود میں ملک کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سمندری جنگ بری جنگ کے مقابلے میں زیادہ پیچیدہ ہوتی ہے، اور نیوی کے جوان ہر طرح کی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

کمانڈر نے گوادر پورٹ کی عالمی اہمیت پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ دنیا کی واحد بندرگاہ ہے جہاں بڑے بحری بیڑے آسانی سے گڈز کی ترسیل کر سکتے ہیں، اور پاکستان کی بحری حدود میں پانی نہ جمنا بحری جہازوں کے لیے اضافی سہولت فراہم کرتا ہے۔

سیمینار کے دوران پرنسپل پروفیسر زیبا ظہور نے کمانڈر احمد شفیع عتیق اور نیول آفیسر محمد ارشد کو یادگاری گفٹ پیش کیے اور پروفیسر اصغر سودائی کی قومی خدمات کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے پاکستان نیوی کی قربانیوں اور خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس آگاہی سیمینار میں طالبات کو پاکستان نیوی کی اہمیت اور دفاعی کردار کے حوالے سے گہری معلومات فراہم کی گئیں۔

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں