سیالکوٹ: پٹرولنگ پولیس اور لاہور کے ڈاکوؤں کا آمناسامنا،دو طرفہ فائرنگ،ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہد ریاض)پٹرولنگ پولیس اور لاہور کے ڈاکوؤں کا آمناسامنا،دو طرفہ فائرنگ،ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
تفصیل کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار دو مسلح ڈاکوئوں نے اڈہ موترہ کے قریب موٹرسائیکل سوار فیملی کے ساتھ واردات کی اور فرار ہو گئے اطلاع پر ناکہ بندی کی گئی تو امام بخاری یونیورسٹی کے قریب جامکے چیمہ پٹرولنگ پولیس سے مڈبھیڑ ہو گئی تو ڈاکوئوں نے پٹرولنگ ٹیم پر فائرنگ کر دی اور راہ فرار اختیار کی پٹرولنگ پولیس کے پیچھا کرنے پر ملزمان کھیتوں میں چھپ کر دو مختلف سائیڈوں سے پولیس پر فائرنگ کرنے لگے حفاظت خود اختیاری کے تحت پٹرولنگ پولیس اکا دکا فائر کرتی رہی فائرنگ کا تبادلہ رکنے کے بعد ایک ڈاکو عمر سفیان سکنہ لاہور زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جو اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے زخمی ہوا تھا رابطہ پر ڈسٹرکٹ آفیسر پنجاب ہائی وے پٹرولنگ عرفان الحق سلہریا نے بتایا کہ گرفتار ملزم شاہدرہ لاہور کا رہائشی ہے جس کے قبضہ سے فیملی سے چھینی گئی نقدی 13 ہزار اور لیڈیز بیگ برآمد ہوا ہے جبکہ ملزم کے زیر استعمال موٹرسائیکل تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن گوجرانوالہ سے چھینی گئی تھی ملزم کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور تھانہ موترہ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ اور اپنے ساتھی کو زخمی کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔