سیالکوٹ:بدامنی،ڈکیتی،راہزنی،ڈاکوؤں کی جانب سے شہریوں کو گولیاں مارنے پرعوام کااحتجاج

سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) شہر اور گردونواح میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی ،راہزنی اور شہریوں کو ڈاکوؤں کی جانب سے گولیاں مارنےکے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے

تھانہ صدر کے علاقہ اڈا گھنہ میں ٹائروں کو آگ لگا کر پسرور سیالکوٹ روڈ 4 گھنٹے سے ٹریفک کے لئے بند کر دی اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی جارہی ہے

سیالکوٹ شہر اور گردونواح میں ڈاکو راج قائم ہو چکا ہے شہری جہاں اپنے قیمتی مال زر سے محروم ہو رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ڈاکوئوں کی گولیوں کا بھی نشانہ بن رہے ہیں

چند دنوں میں ڈکیتی مزاحمت پر متعدد شہری ڈاکوؤں کی گولیوں کا نشانہ بن گئے ہیں، کئی جان کی بازی ہار گئے ہیں اور کئی ہسپتالوں میں زندگی و موت کی کشکمش میں مبتلا ہیں

شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سے جان و مال کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے

Leave a reply