سیالکوٹ (باغی ٹی وی، بیورو رپورٹ + مدثر رتو) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی نے پیرا فورس کی ڈسٹرکٹ کمان سنبھال لی۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں فورس کے جوانوں نے شاندار پریڈ کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کمانڈر کو سلامی پیش کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صبا اصغر علی نے کہا کہ پیرا فورس عوامی خدمت، قانون پر عملدرآمد اور شفاف گورننس کے فروغ میں سنگِ میل ثابت ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ فورس میرٹ پر کام کرے گی اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے بلا امتیاز کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ شہریوں کو پہلے اعلامیہ اور نوٹسز کے ذریعے خود تجاوزات ختم کرنے کا موقع دیا جائے گا، بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید ایوب بخاری اور ایس ڈی ای او افضل سیکھرا نے باوقار انداز میں کمانڈنگ اسٹک ڈپٹی کمشنر کو پیش کی۔ یہ تقریب صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں بیک وقت منعقد ہوئی، جس نے پیرا فورس کے نظم و ضبط، عوامی خدمت کے جذبے اور شفاف حکمرانی کے عزم کو اجاگر کیا۔

Shares: