سیالکوٹ: پلانٹ فار پاکستان مہم،اسسٹنٹ کمشنر نے بچوں کو پودے لگانے کی اہمیت بتائی

سیالکوٹ(باغی ٹی وی رپورٹ)سیالکوٹ کے نواحی قصبے کوٹ منڈیانوالہ کے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول میں آج روز ہیومین رائٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ایک پودے لگانے کا پروگرام منعقد ہوا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ انعم بابر نے بچوں کو پودے لگانے کی اہمیت سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ "پلانٹ فار پاکستان” ایک بہت اہم ماحولیاتی مہم ہے جس کا مقصد ملک میں درختوں کی تعداد میں اضافہ کرنا اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنا ہے۔ انہوں نے بچوں سے کہا کہ وہ پودے لگائیں اور ان کی حفاظت کریں کیونکہ پودے ہمارے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اس موقع پر سکول کے طلبہ اور اساتذہ نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنے ہاتھوں سے پودے لگائے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے سکول کا معائنہ بھی کیا اور پرنسپل کو ہدایت کی کہ وہ سکول میں ایک بک کارنر لائبریری قائم کریں تاکہ بچے پڑھنے کی عادت ڈالیں۔

Leave a reply