سیالکوٹ (باغی ٹی وی بیوروچیف شاہدریاض) تھانہ قلعہ کالروالہ کے علاقے میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کی ایک پارٹی جب حسب انکشاف قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں ملوث ملزم عمران عرف مانا کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرنے کے لیے قبرستان موضع چوہڑ منڈا جا رہی تھی تو اس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔
پولیس کے مطابق جب پولیس پارٹی قبرستان کے قریب پہنچی تو پہلے سے موجود 5 مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ اس فائرنگ کے دوران ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جب زیر حراست ملزم عمران عرف مانا اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی ملزم نے فرار ہونے والے ملزمان کے نام بتائے ہیں جن میں رمضان عرف جانا، عارف عرف عارفی، اور دو دیگر شامل ہیں۔
پولیس نے فوری طور پر زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا لیکن افسوسناک طور پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے سرگرم عمل ہے۔