سیالکوٹ میں ڈکیتیوں کا سلسلہ جاری، پولیس ناکام

حیران کن طور پر پولیس نے 5 تولے سونے کی مالیت صرف 6 لاکھ 50 ہزار روپے لکھی ہے جو کہ سونے کی اصل قیمت سے بہت کم ہے

سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) شہر میں ڈکیتیوں کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ گزشتہ چند دنوں میں شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد ڈکیتیاں ہوئی ہیں جن میں شہریوں کو لوٹا گیا اور زخمی بھی کیا گیا ہے۔

پسرور میں ڈکیتی: پسرور کے علاقہ چک دوبرجی میں ایک گھر میں چار ڈاکو گھس آئے اور گھر والوں کو یرغمال بنا کر 4 لاکھ روپے نقدی اور 5 تولے سونے کے زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔ حیران کن طور پر پولیس نے 5 تولے سونے کی مالیت صرف 6 لاکھ 50 ہزار روپے لکھی ہے جو کہ سونے کی اصل قیمت سے بہت کم ہے۔

موترہ میں ڈکیتی اور فائرنگ: موترہ کے علاقہ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ایک شہری کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا۔ ڈاکو 13 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔

مراد پور میں ڈکیتی: مراد پور کے علاقہ مغلپورہ میں موٹرسائیکل سوار دو ڈاکوئوں نے ایک شہری سے 10 لاکھ روپے لوٹ لیے۔

صدر سیالکوٹ میں ڈکیتی: صدر سیالکوٹ کے علاقہ احمد نگر بونگا میں دو مسلح ڈاکوئوں نے ایک کپڑے کے تاجر سے 3 لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیے۔

ان تمام واقعات کی اطلاع پر پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں لیکن اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ شہر میں بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس ان واقعات کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔

Leave a reply