سیالکوٹ :پولیس تحفظ مرکز کا شاندار اقدام نشے کے عادی زندگی سے بیزار 22 افراد کی زندگی بدل دی
سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض)پولیس تحفظ مرکز سیالکوٹ کا شاندار اقدام نشے کے عادی زندگی سے بیزار 22 افراد کی زندگی بدل دی۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق سیالکوٹ میں معاشرے کے کمزور، محکوم اور نظر انداز شدہ طبقات کے تحفظ کے لیے قائم کیے جانے والے پولیس تحفظ مرکز کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں ۔
سیالکوٹ پولیس تحفظ مرکز ٹیم نے محتلف شاہراہوں پر بھٹکتے ہوئے معاشرے کے دھتکارے ہوئے عادی نشئی 22 افراد کو تحویل میں لے کر ان کی اصلاح کا بیڑہ اٹھایا اور ان افراد کو ڈسکہ میں نشے کے عادی افراد کے علاج کیلیے قائم ادارے میں داخل کرا دیا۔بحالی سنٹر پر 39 دن کے علاج کے بعد ان افراد کو نشے کی لت سے پاک کر کے ان کے گھروں میں بھجوایا گیا ہے۔
بحالی مرکز سے واپسی پر مریضوں کے گھر والوں نے پھولوں کے ہار اور پتیوں سے اپنے پیار وں کا استقبال کیا اور انہیں دوبارہ زندگی کی طرف لوٹانے پر پولیس تحفظ مرکز کی ٹیم کو بھرپور دعائیں دیں۔
اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے کہا کہ نشہ ایک لعنت ہے جس کی وجہ سے کئی نوجوان اپنی زندگیاں برباد کر چکے ہیں سیالکوٹ پولیس نے معاشرے کے ناسور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھاہوا ہے تاہم اس کے ساتھ ساتھ ذلت و رسوائی میں گرے ہوئے نشے کے عادی افراد کو دوبارہ زندگی کی طرف لوٹا کر معاشرے کا کار آمد فرد بنانا ہے