سیالکوٹ: پیپلز پارٹی چاروں صوبوں سے کامیاب ہوگی- بلاول

پیپلز پارٹی روٹی، کپڑا اور مکان ,عوام سے کیا گیا وعدہ پورا اور 300یونٹس تک بجلی بالکل مفت دے گی۔

سیالکوٹ(نمائندہ باغی ٹی وی شاہد ریاض سے ) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی چاروں صوبوں سے عوامی حمایت سے کامیاب ہوگی، پیپلز پارٹی جیت کر شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے مشن کو آگے بڑھائے گی اور ملک سے غربت کے خاتمہ کے لئے عملی اقدامات کرے گی اور روٹی، کپڑا اور مکان کا عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کرے اور 300یونٹس تک بجلی بالکل مفت دے گی۔

یہ بات انہوں نے سیالکوٹ کے قومی اسمبلی کے حلقہ 71سے پیپلز پارٹی کے امیدوار احسن زاہد سے انتخابی حکمت عملی کی بابت تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔

پیپلز پارٹی کے امیدوار احسن زاہد نے بلاول بھٹو زرداری کو سیالکوٹ کے دورہ کی دعوت دی جسے انہوں سے قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد سیالکوٹ کا دورہ کریں گے اور پارٹی کے کارکنان سے خطاب کریں گے۔

Leave a reply