سیالکوٹ:پرائس مجسٹریٹس اشیائے خورد و نوش کی مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں، محمد ذوالقرنین

سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)پرائس مجسٹریٹس اشیائے خورد و نوش کی مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں، محمد ذوالقرنین

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق اشیائے خورد و نوش کی مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، پرائس مجسٹریٹس باالخصوص مقررہ نرخ پر روٹی کی فروخت کی سختی سے مانیٹرنگ کریں، ہسپتالوں، تعلیمی اداروں میں سہولیات بہتر بنانے، شہری اور دیہی علاقوں میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے پر یکساں توجہ مرکوز رکھی جائے،

یہ ہدایات ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے سرکاری محکموں کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جاری کیں، اے ڈی سی جی سید اسد رضا کاظمی، اے ڈی سی فنانس مظفر مختار، اے سی سیالکوٹ انعم بابر، مختلف محکموں کے ضلعی سربراہان بھی موجود تھے جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز ڈسکہ، پسرور اور سمبڑیال نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ کشمیر روڈ سمیت اہم شاہراہوں کی بیوٹیفکیشن پر بھرپور توجہ دی جائے اور اس مقصد کیلئے سرکاری اداروں کے ساتھ دکانداروں کی شمولیت کی بھی حوصلہ افزائی کی جائے،تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی، میونسپل کارپوریشن یقینی بنائے کہ کسی علاقہ میں مین ہول کھلے نہ ہوں، سڑیٹ لائٹس مکمل فنکشنل ہونی چاہیں اور انہیں سولر پر منتقل کرنے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت اقدامات کئے جائیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ حکومت پنجاب کے مقرر کردہ ایس او پیز کے مطابق آوارہ کتوں کو تلف کرنے کیلئے مہم کو مزید موثر بنایا جائے، ماحولیات ڈیپارٹمنٹ شاپر بیگ کے استعمال کی روک تھام کیلئے حکومتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائے اور شاپر کی سپلائی اور استعمال کرنے والوں پر جرمانے عائد کئے جائیں۔

ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے ہدایت کی کہ محکمہ زراعت حکومت پنجاب کے کسان دوست اقدامات بارے آگاہی کیلئے بھرپور مہم چلائے، شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس فعال رہ کر ذمہ داریاں سرانجام دے، اوور لوڈنگ کرنے والوں کو بلا تفریق سزا و جرمانے کئے جائیں۔

Leave a reply