سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار مہر مصطفیٰ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و یو سی صدر شہزادہ سید خرم شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں معاشی ترقی کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔ بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ اور ملکی وقار میں بہتری کے لیے موثر خارجہ پالیسی پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔
پنجاب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں عوامی خدمت کا جاری سفر صوبائی ترقی کا ضامن ہے، اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے انقلابی پروگرامز متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ شہزادہ سید خرم شاہ نے کہا کہ "ستھرا پنجاب، ہمت کارڈ، کسان کارڈ، اپنا گھر اپنی چھت، اور اپنا کاروبار جیسے پروگرام عوام کی زندگی میں حقیقی تبدیلی لا رہے ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے ترقیاتی اقدامات کا پورے ملک پر مثبت اثر پڑ رہا ہے، اور مریم نواز شریف نے پنجاب کو ہر لحاظ سے مثالی صوبہ بنانے کی مکمل کوشش کی ہے۔ شہزادہ سید خرم شاہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ تعمیری سیاست کو فروغ دیں تاکہ ملک کی ترقی میں مزید اضافہ ہو۔
"مسلم لیگ ن کی کارکردگی نے ملک کو معاشی بحران سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، مہنگائی و بیروزگاری پر قابو پایا جا رہا ہے، بجلی کے نرخوں میں کمی آئی ہے اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو چکا ہے”، انہوں نے کہا۔