سیالکوٹ (باغی ٹی وی بیوروچیف شاہد ریاض) پروفیشنل پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن رجسٹرڈ سیالکوٹ کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت سرپرست مہر مصطفی منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں کمیٹی کے آئندہ پروگراموں کے سلسلے میں اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں اکثریت کی رائے سے ایک 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی، جو آئندہ تمام پروگراموں کی منصوبہ بندی کرے گی۔ کمیٹی کے ممبران میں سید عارف حسین شاہ، مہر مصطفی، رانا نوید، اور رانا محمود شامل ہیں۔
اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی کے ممبران کے فیصلوں پر تمام ممبران متفق ہوں گے، تاکہ تنظیم کی فعالیت اور ہم آہنگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
اس موقع پر چیئرمین خرم میر نے بھی کمیٹی کی تشکیل کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ قدم ایسوسی ایشن کی ترقی کی جانب ایک مثبت اقدام ہے۔