ہے قولِ خدا قولِ محمد ﷺ فرمان نہ بدلا جائے گا، بدلے گا زمانہ لاکھ مگر قرآن نہ بدلا جائے گا۔

اظہار رائے کی آزادی کی آڑ میں ہماری مقدس کتاب کی توہین کرنا کھلی فکری مذہبی دہشت گردی اور نفرت انگیز عمل ہے

سیالکوٹ، باغی ٹی وی( شاہد ریاض سٹی رپورٹر)سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف بروز جمعہ پرامن احتجاج مرکزی جامع مسجد حنفیہ نقشبندیہ گھنٹہ گھر چوک سیالکوٹ کینٹ میں ہوا جس کی سرپرستی حضرت علامہ مولانا عالم نبیل نے کی اور کہا کہ قرآن کریم کی بے حرمتی کھلی مذہبی دہشت گردی ہے ہم اسٹاک ہوم سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے مکروہ فعل کی سخت مذمت کرتے ہیں اس عمل نے دنیا بھر میں
( 5 . 1 ) بلین سے زیادہ مسلمانوں کے قلب و جگر کو چھلنی کیا ہے اظہار رائے کی آزادی کی آڑ میں ہماری مقدس کتاب کی توہین کرنا کھلی فکری مذہبی دہشت گردی اور نفرت انگیز عمل ہے لہذا ہمارا یہ مطالبہ ہے کے گورنمنٹ آف پاکستان فوری طور پر سویڈن کے ساتھ تعلقات ختم کرے اور سویڈن کے سفیر کو واپس بھیج کر اپنا بھر پور احتجاج ریکارڈ کروائے اور آئندہ ایسے عمل کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے اس موقع پر امت مسلمہ کی بڑی تعداد نے بھی بھرپور شرکت کی اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا
بدلے گا زمانہ لاکھ مگر قرآن نا بدلا جائے گا
ہے قول محمد قول خدا فرمان نہ بدلا جائے گا

Leave a reply