سیالکوٹ:نگران صوبائی وزیر برائے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کا علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ

سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض) نگران صوبائی وزیر برائے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ 39 کروڑ روپے لاگت سے علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کی تزئین و آرائش کا کام نومبر کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا ، 21 کروڑ روپے لاگت سے سردار بیگم ٹیچنگ ہسپتال کی ری ویمپنگ بھی کی جائے گی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال، سردار بیگم ٹیچنگ ہسپتال کے اچانک دورہ کے موقع پر کیا، صوبائی وزیر نے ہسپتال میں جاری کام کا معائنہ کیا جہاں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال ، پرنسپل ڈاکٹر عبدالستار ، ایم ایس ڈاکٹر رانا الیاس ، ایکسین بلڈنگز، ایس ڈی او چوہدری اعجاز نے بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر برائے سپیشلائزڈ ہیلتھ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ سیالکوٹ: نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ ہسپتال کی تزئین و آرائش پر 39 کروڑ روپے لاگت کے منصوبے کے پہلے فیز میں ہسپتال کے 60 ہزار مربع فٹ ایریا پر کام 15 نومبر تک مکمل کر لیا جائے گا اس فیز میں سائیکالوجی ، ای این ٹی نفرالوجی، گائنی، سرجیکل وارڈ، متعدد آپریشن تھیٹرز کی تزئین و آرائش کی جائے گی ،دوسرے مرحلے میں میڈیکل ایمرجنسی ، ٹی بی ، فیملی وارڈ میں کام ہوگااسکا ایریا 40 ہزار مربع فٹ ہے۔

صوبائی وزیر صحت نے ہدایت کی کہ ہسپتال انتظامیہ ریونیو کمپوننٹ کا تخمینہ فوری مکمل کرے، خراب بیڈ اور آلات تبدیل کئے جائیں ۔ انہوں نے بتایا کہ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تین کنال رقبہ پر پیڈز وارڈ تعمیر کی جائے گی ، ہسپتال میں ایمرجنسی سہولیات کو بہتر بنانے ، بیڈز کی تعداد میں اضافہ ، انجیو گرافی کا منصوبہ بھی ہے۔ صوبائی وزیر برائے سپیشلائزڈ ہیلتھ ڈاکٹر جاوید اکرم نے مختلف وارڈز کا بھی دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی۔

Leave a reply