سیالکوٹ:سابق ڈی او اسپشل برانچ کے خلاف کسٹمز انٹیلی جنس کی مدعیت میں مقدمہ درج

انسپکٹرقیصر امین بٹ کے گھر سے 3عدد نان کسٹم گاڑیاں برآمد ہوئی تھی, کسٹم ایکٹ178 اور 156 دفعات کے تحت مقدمہ درج

سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)سابق ڈی او اسپشل برانچ انسپکٹرقیصر امین بٹ اور وسیم بٹ کے خلاف کسٹمز انٹیلی جنس کی مدعیت میں بھی مقدمہ درج ،

انسپکٹرقیصر امین بٹ کے گھر سے 3عدد نان کسٹم گاڑیاں برآمد ہوئی تھی۔کسٹم اینٹلی جنس نے کسٹم ایکٹ178 اور 156 دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا

ایف آئی آر کے متن کے مطابق انسپکٹرقیصر امین بٹ نے دوران ریڈ کسٹم عملہ سے مزاخمت کی اورانسپکٹرقیصر امین بٹ نے اپنے آپ کو ڈی ایس پی اسپشل برانچ شو کیا۔

ایف آئی آر کا متن کے مطابق دوران ریڈ موجودہ گاڑیوں کا ریکارڈ امپورٹ ڈیٹا اور ایمنیسٹی اسکیم میں نا پایا گیا۔کسٹم حکام نے گاڑیاں تحویل میں لیکر کا لاہور کسٹم ہاؤس شفٹ کر دی ہیں۔

انسپکٹرقیصر امین بٹ ڈی او اسپشل برانچ کے عہدے پر تعینات تھے،وقوعہ کے بعد قیصر امین بٹ کو معطل کر دیا گیا تھا۔قبل ازیں بھی انسپکٹر قیصر امین بٹ کے خلاف تھانہ مراد پور میں مقدمہ درج ہو چکا ہے۔


Comments are closed.