سیالکوٹ:رانا نویدکا پروفیشنل پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن میں شمولیت کا اعلان

سیالکوٹ(باغی ٹی وی نامہ نگارمہرمصطفی) رانا نوید کا پروفیشنل پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن میں شمولیت کا اعلان

تفصیل کے مطابق سیالکوٹ شہر کے نامور صحافی رانا نوید نے آج پروفیشنل پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے دفتر میں نگران باڈی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے ایسوسی ایشن میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں کسی بھی گروپ سے وابستہ نہیں رہیں گے اور صرف ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

ملاقات کے دوران نگران صدر مہر مصطفیٰ، جنرل سیکرٹری مدثر رتو اور سینئر نائب صدر رانا جاوید اقبال نے رانا نوید کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر سرپرست اعلیٰ سید عارف حسین شاہ، چیئرمین خرم میر اور سابق صدر ڈاکٹر شاہد ریاض نے بھی رانا نوید کو خوش آمدید کہا۔

رانا نوید کے اس فیصلے کو صحافتی حلقوں میں سراہا جا رہا ہے۔ امید ہے کہ ان کی شمولیت سے ایسوسی ایشن مزید مضبوط ہوگی اور صحافیوں کے حقوق کے لیے موثر انداز میں کام کر سکے گی۔

Leave a reply