سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض) ک یوم قائداعظم اور کرسمس ڈے کے موقع پر ریسکیو 1122 کا عملہ ہائی الرٹ ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کے مطابق، ضلع بھر کی تمام تحصیلوں، گرجا گھروں اور تفریحی مقامات پر ریسکیو اہلکار ایمرجنسی وہیکلز کے ساتھ تعینات ہیں۔
ریسکیو 1122 کا عملہ ایمبولینسز، موٹر بائیک ایمبولینسز، فائر وہیکلز اور ریسکیو پوسٹوں کے ذریعے ایمرجنسی کور فراہم کر رہا ہے۔ انجینئر نوید اقبال نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ٹیمیں مکمل تیار ہیں اور عوام کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔
ریسکیو اہلکار یوم قائداعظم اور کرسمس کے دوران دیگر ایمرجنسیز پر بھی اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں تاکہ شہریوں کو کسی بھی ناخوشگوار صورتحال میں فوری مدد فراہم کی جا سکے۔