سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے)ریسکیو عید الفطر اپریشن،421مختلف ایمرجینسیز،بروقت ریسپانس393 قیمتی جانوں کو بچایا

پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 نے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران 421مختلف ایمرجینسیز پر بروقت ریسپانس کر کے 393 قیمتی جانوں کو بچایا۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق ریسکیو 1122 نے عید الفطر میں عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے عید الفطر پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی زیر قیادت ڈیوٹی سر انجام دی۔

ریسکیورز نے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران 421۔ایمرجینسیز پر بروقت ریسپانس کر کے 393 قیمتی جانوں کو بچایا، سڑک کےحادثات میں 198 , آگ لگنے کے 15واقعات، 12 کرائم کیسز، 1 ٹرین کا حادثہ، 11گرنے کہ واقعات، 134 میڈیکل ایمرجینسیز جبکہ 50 مختلف ریسکیو آپریشن شامل ہیں۔

ریسکیورز نے بروقت ریسپانس کر کے 196 لوگوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد مہیا کی جبکہ 197 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ 14 افراد موقع پر ہی یا ہسپتال منتقلی کے دوران جانبحق ہو ئے۔

ریسکیورز نے عید الفطر کے دوران چاند رات اور عید گاہوں پر بھی دوران عید نماز ڈیوٹی سر انجام دی، ریسکیورز نے حادثات پر بروقت ریسپانس کے لیے مختلف جگہوں پر اور خصوصا تفریح گاہوں ہیڈ مرالہ پر کی پوائنٹس بھی بنائے۔

ریسکیورز کے شانہ بشانہ ریسکیو سکاؤٹس نے بھی ڈسٹرکٹ وارڈن جمیل جنجوعہ کی زیر نگرانی ڈیوٹی سر انجام دی.

Shares: