سیالکوٹ باغی ٹی وی بیوروچیف شاہد ریاض)عید کے دوران 479 مختلف ایمرجنسیز,ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کر کے قیمتی جانوں کو بچایا۔ انجینئر نوید اقبال
ترجمان ریسکیو1122سیالکوٹ کے مطابق سیکٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر کی خصوصی ہدایت کے مطابق ریسکیو 1122ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی زیر نگرانی میں عید تعطیلات کے دوران ہائی الرٹ رہا۔ ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو عید تعطیلات کے دوران 3672کالز موصول ہوئیں جن میں سے 479ایمرجنسی کالز تھیں جن پر ریسکیو نے ریسپانس کیا۔
ایمرجنسی کالز میں 153سڑک کے حادثات،13کرائم کے واقعات، 32فائر کے واقعات، 202میڈیکل ایمرجینسیز، 4 بلندی سے گرنے کہ واقعات, 1ڈوبنے کا واقعہ اور74ریسکیو آپریشن جیسے جانور وں کو ریسکیو کرنا شامل ہیں۔
ریسکیو 1122نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے165زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد مہیا کی جبکہ 223متاثرین کو ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کہ بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔جبکہ29لوگوں کی میڈیکل وجوہات کی بناء پر موقع پر یا ہسپتال منتقلی کے دوران وفات پا گئے جبکہ 1شخص ڈوب کر اور1 سڑک کے حادثہ میں جاں بحق ہوا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفسیر انجینئر نوید اقبال نے مزید بتایا کہ عید تعطیلات کے دوران ریسکیورز نہروں پر مختلف تفریحی مقامات پر اور ہیڈ مرالہ میں بھی ڈیو ٹی سر انجام دیتے رہے ہیں تا کہ ڈوبنے کے واقعات سے لوگوں کو بچایا جا سکے۔ اس کے علاوہ عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ریسکیو 1122نے عید رات، عید الضحی کے اجتماعات میں بھی ڈیوٹی سر انجام دی تا کہ کسی بھی ایمرجنسی میں بروقت امدادی سرگرمیوں کا آغاز کیا جا سکے۔
عید تعطیلات کے دوران ریسکیو محافظین بھی ریسکیو ڈسٹرکٹ وارڈن جمیل جنجوعہ کی سر براہی میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ رہے۔







