سیالکوٹ:فائر فائٹرز کے عالمی دن کے موقع پر موک ایکسرسائز کی گئی
سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر مدثر رتو )فائر فائٹرز کے عالمی دن کے موقع پر موک ایکسرسائز کی گئی
بانی ڈائیریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر کی خصوصی ہدایت پر ریجنل ایمرجنسی آفیسر سید کمال عابد کی زیر نگرانی ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی سربراہی میں فائر فائٹرز کے عالمی دن کی مناسبت سے کسی بھی ہنگامی صورت حال سے بروقت نمٹنے،انسیڈنٹ کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو جانچنے اور ریسکیو کی آپریشنل صلاحیتوں کا جائزہ لینے کے لیے فرضی مشقوں کا انعقاد فارورڈ اسپورٹس ساہووالہ میں کیا گیا،
جس میں ریسکیورز، ریسکیو محافظین اور فارورڈ اسپورٹس کی ٹیم نے حصہ لیا۔ فرضی مشقوں میں سانحہ کی صورت میں انسیڈنٹ کمانڈ پوسٹ اور کنٹرول ٹاور قائم کرنا، چھتوں پر پناہ لینے والوں کو باحفاظت نیچے اتارنا، زخمیوں کو بروقت ابتدائی طبی امداد مہیا کرکے ہسپتال منتقل کرنا، ریسکیو وہیکل کے آلات کا استعمال کر کے بلڈنگ میں پھنسے لوگوں کو نکالنا، کیمیکل فائر کی صورت میں لوگوں کو بروقت باہر نکال کر طبی امداد مہیا کرنا، آگ لگنے کی صورت میں بروقت آگ پر قابو پا کر اسے پھیلنے سے روکنا شامل تھا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے بطور انسیڈنٹ کمانڈر اور ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد احسان نے آپریشنل کمانڈر کے فرائض سر انجام دیے۔
ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ سید کمال عابد اور، سی ای او فارورڈ اسپورٹس خواجہ مسعود، چیمبر آف کامرس سیالکوٹ کے انڈسٹریل سیفٹی اور رسک مینجمنٹ کے چئیرمین شہباز صائم نے فرضی مشقوں کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیورز اور محافظین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی فرضی مشقوں کا مقصد ریسکیو کی آپریشنل صلاحیتوں کا جائزہ لینا ہے تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں بہتر طریقہ سے عوام الناس کی مدد کی جا سکے۔
انہوں نے ریسکیو کی کارکردگی کوسراہا اور ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے فارورڈ اسپورٹس کی فرسٹ ریسپانڈر ٹیم اور لیڈر سمیر رزاق کو بر وقت ریسپانس پر داد بھی دی، دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج فائر فائٹرز کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جس کا مقصد ان لوگوں کو خراج تحسین پیش کر نا ہے جو اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے عوامالناس کی جان ومال کی حفاظت کرتے ہیں۔
خواجہ مسعود نے ریسکیورز، اور فارورڈ اسپورٹس کی ٹیم کو کامیاب فرضی مشق کے انعقاد پر خر اج تحسین پیش کی اور کہا اس طرح کی مشقیں کرنا فیکٹری ورکرز کی حفاظت کے لیے بھی بہت ضروری ہیں، یہ فائر فائٹرز ہمارے قومی ہیرو ہیں اور ہمیں ان پر فخر ہے۔
چیمبر آف کامرس سیالکوٹ کے انڈسٹریل سیفٹی اور رسک مینجمنٹ کے چئیرمین شہباز صائم نے فرضی مشق کے انعقاد پر ریسکیو کو داد دی اور کہا کہ انڈسٹریز و بلڈنگ کو حادثات سے محفوظ بنانے کے لیے چیمبر ہر طرح سے ریسکیو کو تعاون فراہم کر گا۔
بعدازاں دوران ریسکیو آپریشن شہید ہونے والے فائر فائٹرز کے لیے دعا بھی کروائی گئی۔