سیالکوٹ:دس محرم الحرام پولیس اور ریسکیو 1122 ہائی الرٹ

سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض)دس محرم الحرام پولیس اور ریسکیو 1122 ہائی الرٹ

ضلع بھر میں دس محرم الحرام کے سلسلہ میں 87 جلوس اور 77 مجالس کا انعقاد ہو گا، شرکاء کی جان و مال کی حفاظت ،سکیورٹی کے لیے 3 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار فرائض سرانجام دے رہے ہیں ،

ڈی پی او محمد حسن اقبال مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں، ہر قسم کی شر پسندی اور ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لئے پولیس کو رینجرز کی مدد بھی حاصل ہے۔ ڈی پی او آفس میں قائم مرکزی کنٹرول روم سے لمہ بہ لمہ صورتحال کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے تمام تر وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لائی جا رہی ہیں

دوسری جانب ریسکیورز ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی زیر نگرانی تمام اہم جلوسوں میں ایمرجنسی میڈیکل کور کیساتھ روٹین کی ایمرجنسی، سروس میں بھی بلا تعطل سروسز فراہم کر رہے ہیں،ضلع بھر میں تمام بڑی مجالس اور جلوسوں کے ہمراہ ریسکیورز کے ہمراہ ریسکیو سکاوٹس اپنے فرائض سر انجام دینے پر معمور رہے گا،

آج 10 محرم الحرام کے دوران ایمرجنسی کور پلان کے مطابق مختلف جلوسوں اور مجالس میں تمام ریسکیو افسران و انچارجز نگرانی کررہے ہیں،ریسکیورز کے ہمراہ ریسکیو سکاؤٹس بھی ڈسٹرکٹ وارڈن جمیل جنجوعہ کی نگرانی میں ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔جلوس کے دوران زنجیر زنی کرنے والے اعزاداروں کو فوری طبی امداد مہیا کرنے کے لیے ریسکیو موبائل ٹیمیں بھی موجود ہوں گئیں۔

امام بارگا زہرہ بتول اڈہ پسروریاں، کینٹ، شاہ سیداں، مستری عبداللہ، کوٹلی سید میر، کوٹلی امیر علی، رتیاں سیداں, مظفرپور کے علاوہ تمام تحصیلوں کی اہم امام بارگاہوں میں ریسکیورز تعینات کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ چوک شہیداں میں ایمرجنسی میڈیکل کیمپ بھی لگایا جائے گا جس میں خواتین ریسکیو سکاوٹس بھی تعینات ہوں گے۔کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری امدادی ہیلپ لائن 1122 ڈائل کریں.

Comments are closed.