سیالکوٹ؛ پی ٹی آئی امیدوار آر او آفس سے گرفتار، وکلا نے چھڑوا لیا

سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض)تحریک انصاف کے سابق ٹکٹ ہولڈر کے بیٹے کو آر او آفس سے گرفتارکرلیا گیا، تاہم وکلا نے مداخلت کرکے حیدر گل کو رہا کروا لیا۔
تفصیلات کے مطابق حیدر علی گل حلقہ این اے 72 اور پی پی 49 کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے آر او آفس پہنچے تھے،اسی دوران پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور آر او آفس سے امیدوار کو حراست میں لے لیا۔

وکلا نے گرفتاری کے دوران شدید مزاحمت کی اور پولیس وین کا راستہ روک لیا،وکلا نے پولیس وین کے شیشے توڑ دیئے،وکلا نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

امیدوار حیدر گل کاکہناتھا کہ میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے آر او آفس پہنچا تھا،پلاننگ کے ذریعے گرفتاری کی کوشش کی جاری ہے، پی ٹی آئی امیدوار کا مزید کہناتھا کہ مجھے کوئی ایف آئی آر فراہم نہیں کی گئی،میرا قصور یہ ہے کہ میرا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔

حیدر گل نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن نوٹس لے انتخابات شفاف نظر نہیں آ رہے،میرے خلاف اگر کوئی مقدمہ ہے تو مجھے ایف آئی آر فراہم کی جائے،یہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔

Comments are closed.