سیالکوٹ:تھانہ صدر کی حدود میں پولیس مقابلہ,ایک ڈاکو ہلاک ،پولیس اہلکار شدید زخمی
سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)تھانہ صدر سیالکوٹ کی حدود میں پولیس مقابلہ، شہریوں سے واردات کرنے والے مسلح ڈاکؤوں سے فائرنگ کا تبادلہ، فائرنگ سے پولیس ملازم شدید ذخمی اور جوابی کارروائی سے ایک ڈاکوہلاک.
اطلاعات کے مطابق تھانہ حاجی پورہ سب انسپکٹر اصغر خان معہ نفری تھانہ سٹی ڈسکہ ریڈ کرنے جا رہے تھے اور ڈسکہ روڈ نزد پکی کوٹلی ایک پیٹرول پمپ پر پٹرول ڈلوانے کے لیے رکے تو اسی دوران روڈ کی دوسری سائیڈ سے دو شہریوں (سنی ولد محمد شفیق اور محمد اویس ولد محمد شفیق نے سامنے پولیس کی گاڑی کو دیکھا) اور بھاگتے ہوئے پاس آئے اور بتلایا کہ روڈ کی دوسری سائیڈ پر 2 ڈاکؤوں نے ہم سے اسلحہ کے زور پر نقدی اور موبائل فون چھین لیے ہیں۔
جس پر پولیس پارٹی نے فوری ریسپانس کرتے ہوئے شہریوں کے ہمراہ لوٹنے والے ڈاکؤوں کا پیچھا کیا تو ڈاکؤوں نے پولیس پارٹی پر جان سے مار دینے کی نیت سے سیدھی فائرنگ کرتے ہوئے جانب فلٹر پلانٹ والہ گلہ، پکی کوٹلی فرار ہونا شروع کر دیا، نامعلوم ڈاکؤ کی فائرنگ سے دو فائر کانسٹیبل سلیمان علی کو بائیں بازو اور کندھے پر لگے، جبکہ ایک ڈکیت زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جانبحق ہو گیا۔
زخمی کانسٹیبل سلیمان علی کو برائے علاج معالجہ کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔