سیالکوٹ:دوران ڈکیتی شہری نے ڈاکوؤں پر کارچڑھا دی ،فرار ہوتے زخمی ڈاکوؤں کو ہسپتال سے پکڑوا لیا

سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریض)تھانہ سمبڑیال کے علاقہ بکھڑیوالی میں دوران واردات شہری نے موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکوؤں پر چلتی کار چڑھا کر زخمی کر دیا ، ڈاکوؤں کی فرار ہوتے ہوئے فائرنگ سے گاڑی کی سکرین ٹوٹ گئی ، شہری نے تعاقب کے بعد جلالپور جٹاں ہسپتال میں موجود زخمی ڈاکوؤں کو پکڑ کر سمبڑیال پولیس کے حوالے کر دیا۔

تھانہ سمبڑیال کے علاقہ بکھڑیوالی کا رہائشی نوجوان عاطف ضیا اپنی کار پر جلالپور جٹاں سے اپنے گاؤں بکھڑیوالی آرہا تھا کہ گاؤں کے قریب موٹر سائیکل سوار 2 مسلح ڈاکوؤں نے کار پر فائرنگ کرکے سکرین توڑ دی اور دوران واردات گن پوائنٹ پر 50 ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہورہے تھے کہ نوجوان عاطف ضیا نے کار فرار ہوتے ڈاکوؤں پر چڑھا دی جس کے نتیجہ میں ڈاکو زخمی ہونے کے باوجود موٹر سائیکل پر سوار ہوکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

بعد ازاں فرار ہونے والے ڈاکوؤں کا تعاقب کرتے ہوئے شہری نے دوستو ں کے ہمراہ دونوں ڈاکوؤں کو جلالپور جٹاں گجرات کے ہسپتال میں علاج معالجہ کرواتے پکڑ لیا لیا اور واپسی لا کر سمبڑیال پولیس کے حوالے کردیا ہے جس پر سمبڑیال پولیس نے نوجوان عاطف ضیا کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور مصروف کاروائی ہے ۔ زخمی ڈاکوؤں کو سول ہسپتال سمبڑیال منتقل کیا ہے ۔

Leave a reply