سیالکوٹ:ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ سرغہ سمیت گرفتار
سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف گھیرا تنگ، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 4ڈاکوؤں کا گینگ سرغنہ سمیت گرفتار، 25 وارداتیں ٹریس، نقدی، موٹر سائیکلیں،موبائل فونز اور اسلحہ ناجائز برآمد،
ترجمان پولیس کے مطابق ضلع سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کے پیش نظر ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی پسرور سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او قلعہ کالر والہ شہباز احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4ڈاکوؤں کے افضل عرف فضلوں گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا، جن کی شناخت افضل عباس ولد عباس علی سکنہ نادنگ تحصیل بدوملہی ،ابو سفیان ولد محمد خان سکنہ ادوفتاخ،محمد احمد عرف علی ولد محمد صغیر سکنہ جامکے ڈھینڈسہ ، فدا حسین ولد امین سکنہ جامکے ڈھینڈسہ کے ناموں سے ہوئی ہے
ملزمان کے قبضے سے نقدی 5لاکھ روپے،6عدد موٹر سائیکلیں، 3قیمتی موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز 2عدد پسٹل 30 بور معہ متعدد گولیاں برآمد کی گئیں ہیں۔
گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے، جن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی۔
دوسری طرف تھانہ کینٹ کے علاقہ ملک کالونی میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر کے چونڈہ کے رہائشی 23 سالہ ارتضی حیدر کو قتل کر دیا ہے پولیس نے لاش مردہ خانہ منتقل کر دی ہے اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے.