سیالکوٹ،باغی ٹی وی(شاہد ریاض سٹی رپورٹر)عیدالاضحیٰ پر صرف رجسٹرڈ مذہبیو فلاحی اداروں کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی اجازت ہوگی
تفصیل کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اقبال نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ پر صرف رجسٹرڈ مذہبی تنظیموں اور فلاحی اداروں کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی اجازت ہوگی، غیر رجسٹرڈ اور کالعدم تنظیموں پر کھالیں جمع کرنے پر پابندی ہوگی۔ قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے کیلئے درخواست گذار کو سابقہ اجازت نامہ کی کاپی لف کرنا ہوگی۔ یہ بات انہوں نے ضلعی امن کمیٹی سیالکوٹ کے ممبران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وائس چیئرمین امن کمیٹی حافظ اصغر علی چیمہ، سی او میونسپل کارپوریشن ملک اعجاز، سی او ایم سی پسرور اسد گیلانی، سی او سی ڈسکہ عبدالحئ ،حافظ غلام محی الدین،حافظ عبدالغفار، مولانا ایوب خان، مفتی کفایت اللہ شاکر، ایوب اوپل، ظفر عباس، مولانا احمد مصدق قاسمی، پیر ظہور واصف، ملک ذاکر اعوان، سید نجم گیلانی، جسکرن سنگھ، پادری شمشاد سمیت دیگر علماء کرام اور عمائدین نے شرکت کی۔
اے ڈی سی ریونیو محمد اقبال نے کہا کہ عیدالاضحیٰ پر عیدگاہوں، قبرستانوں،مساجد اور امام بارگاہوں پر صفائی کے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز صاحبان تحصل کی سطح پر امن کمیٹی کے اراکین سے شیڈول کے مطابق میٹنگز کریں گے۔
سیالکوٹ :عیدالاضحیٰ پر صرف رجسٹرڈ مذہبیو فلاحی اداروں کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی اجازت ہوگی
