سیالکوٹ:ثناء اسلم حوصلہ اور ہمت کی عملی مثال ہے،ڈی پی او حسن اقبال

سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ حسن اقبال نے کہا ہے کہ ثناء اسلم حوصلہ اور ہمت کی عملی مثال ہے، والدہ کے انتقال کے بعد ہمت نہ ہارنے والی ثناء اسلم نے ماڈرن چلڈرن ہوم سوشل ویلفیئر کمپلیکس سیالکوٹ میں رہ کر تعلیم مکمل کی اور 2024 ء میں اوپن کوٹہ پر میرٹ پر پنجاب پولیس کے ٹریفک ڈیپارٹمنٹ میں نوکری حاصل کی،

ثناء اسلم کی کہانی ہزاروں بچیوں کیلئے ایک پیغام ہے کی مشکل حالات اور حسب ، نسب آپ کو آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتا آپ کو صرف ہمت اور صبر کا دامن نہیں چھوڑنا۔

یہ بات انہوں نے ثناء اسلم کو لیڈی ٹریفک کانسٹیبل کے اپوائنٹمنٹ لیٹر دینے کے موقع پر میڈیا کے نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر شریف گھمن، انچارج ماڈرن چلڈرن ہوم اسما احمد اور پی آر او ڈی پی او نجم فراز بھی موجود تھے۔

ڈی پی او سیالکوٹ حسن اقبال نے کہا کہ محکمہ پولیس میں امسال تمام بھرتیاں میرٹ پر کی گئیں اور تمام ٹیسٹ کی کڑی نگرانی کہ گئی جس کی مثال ثناء اسلم کی میرٹ پر بھرتی ہے۔

Comments are closed.