سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرمدثر رتو)شہاب پورہ یونین کونسل میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں رکن صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ نے شہاب پورہ یونین کونسل میں حکومت پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا۔ تقریب میں یوسف جٹ، ملک بلال سرفراز، قمر بٹ، طارق بٹ، ایکسین میونسپل کارپوریشن بلال قیصر، سب انجینئر استفانس مسیح، عبدالحمید قاسم، شاہد بٹ اور دیگر معززین علاقہ بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا ہے تاکہ عام آدمی کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جا سکے۔ ان منصوبوں میں گلیوں میں ٹف ٹائلز کی تنصیب، سیوریج سسٹم کی بہتری، اسٹریٹ لائٹس کی بحالی اور واٹر سپلائی کی اپ گریڈیشن شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور تمام منصوبے مقررہ وقت کے اندر مکمل کیے جائیں گے۔

Shares: