سیالکوٹ (باغی ٹی وی، بیوروچیف شاہد ریاض)ایس ایچ او بڈیانہ کی شاندار کارروائی، موبائل چوروں کا گروہ گرفتار

تفصیل کے مطابق سیالکوٹ میں تھانہ بڈیانہ کے ایس ایچ او غازی عرفان اشرف کی سربراہی میں اہم کارروائی کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے موبائل چوری کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ڈی پی او سیالکوٹ کی ہدایات پر ڈی ایس پی پسرور سرفراز احمد کی نگرانی میں یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ایس ایچ او غازی عرفان اشرف اور ان کی ٹیم نے منڈیکی بیریاں کے رہائشی تین ملزمان دلاور عرف دادو، فہد، اور روحیل کو گرفتار کیا۔ یہ ملزمان مختلف مقامات سے موبائل فون چوری کرنے میں ملوث تھے۔

پولیس نے ملزمان سے قیمتی موبائل فونز بھی برآمد کر لیے ہیں، جبکہ ان کے ایک ساتھی مدثر کی گرفتاری کے لیے مزید چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ تفتیش جاری ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ ملزمان سے مزید اہم معلومات بھی حاصل ہوں گی۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے برآمد ہونے والے موبائل فونز کی قیمت لاکھوں میں ہے، اور ان کی گرفتاری سے علاقے میں چوری کی وارداتوں میں کمی آنے کی امید ہے۔

Shares: