سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض)سموگ ایمرجنسی,9تا 12نومبر سمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا،حکومت پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال نے کہا ہے کہ 9تا 12نومبر سمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا۔حکومت پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 9تا 12نومبر سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارے بند رہیں گے ،دفاتر، مارکیٹس، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس، سینماہالز، جمنزیم بند رہیں گے،تمام مارکیٹں، دکانیں، شاپنگ مالزبند رہیں گے،

لاک ڈاؤن کے دوران سرکاری و پرائیویٹ ہسپتال، فارمیسی، میڈیکل سٹور کھل سکیں گے۔ ویکسی نیشن سنٹرز، پٹرول پمپس، آئل ڈپو، تندور، بیکریاں، گروسری /کریانہ سٹورزکھولنے کی اجازت ہوگی۔ ڈیریز /ملک شاپس، سویٹس شاپس، سبزی و فروٹ شاپس، چکن/میٹ شاپس کھولنے کی اجازت ہوگی۔ ای کامرس، پوسٹل، کورئیر سروسز، یوٹیلٹی سروسز (بجلی، گیس، انٹر نیٹ، سیلولر نیٹ ورکس/ٹیلی کام کھل سکیں گی۔ میونسپل سروسز، ہوٹلوں سے ٹیک اوے، میرج ہالز میں پہلے سے طے شدہ شادی کے پروگرام کی اجازت ہوگی۔

محدود نقل و حمل کے سیکٹر شہریوں کی نقل و حمل، پبلک ٹرانسپورٹ کی محدود اجازت ہوگی۔ ۔ بڑے ڈیپارٹمنٹ سٹورز صرف گروسری اور فارمیسی سیکشن کھول سکیں گے۔

سرکاری محکمہ جات ، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے افسران، نوٹیفائیڈ محکموں کے ملازمین کو ڈیوٹی پر جانے کی اجازت، جوڈیشل افسران، عملہ، وکلا، ہیلتھ سروسز سے متعلقہ اہلکار فرائض سرانجام دینگے۔ ضروری خدمات کے محکمے، بیمار افراد معہ دو تیمار دار، گروسری، میڈیسن خریدنے کیلئے جانیوالے افراد کو اجازت ہوگی۔

لازمی اجتماعات نماز جنازہ، کفن دفن و متعلقہ اجتماعات کی اجازت ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ

Shares: