سیالکوٹ باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض)سموگ کی روک تھام کیلئے اجتماعی کاوشوں کی ضرورت ہے- مظفر حیات
سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سیالکوٹ مظفر حیات نے کہا ہے کہ سموگ کی روک تھام کیلئے اجتماعی کاوشوں کی ضرورت ہے، بڑھتی فضائی آلودگی کے باعث اسموگ ایک چیلنج بن چکا ہے اس کے سد باب کیلئے نوجوان نسل کو آگاہی او شعور دینا ہوگا،
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیوٹا کے زیر اہتمام ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اساتذہ کرام، ٹریفک پولیس افسران، کثیر تعداد میں طلبہ موجود تھے۔
سیکرٹری آر ٹی اے مظفر حیات نے کہا کہ سکولوں اور کالجز میں آنے والے طالب علم اپنی موٹر سائیکل کی باقاعدگی سے ٹیوننگ کروائیں اور دھواں چھوڑنے والے بائیکس کو مرمت کروا کر روڈ پر لائیں تاکہ دھواں سے فضائی آلودگی میں اضافہ نہ ہو۔
دریں اثناء سیکرٹری آر ٹی اے مظفر حیات نے سٹوڈنٹس میں پمفلٹ بھی تقسیم کئے۔