سیالکوٹ باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض )ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ سیالکوٹ ٹینری زون ماحول منصوبہ ہے، سیالکوٹ میں کام کرنے والی تمام ٹینریوں کو ایس ٹی زیڈ میں منتقل کیا جائیگا اس کیلئے ٹینری مالکان کو واضح ٹائم دی گئی ہے جس پر ہر صورت عمل کروایا جائے گا اور ٹائم لائن کے مطابق ٹینریوں کی تعمیر اور منتقلی نہ کرنے پر ٹینری کو ہرگز کام نہیں دیا جائے گا۔
سیالکوٹ ڈپٹی کمشنر یہ بات انہوں نے آج سیالکوٹ ٹینری زون میں زیر تعمیر ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس اور دیگر انفراسٹریکچر ڈویلپمنٹ پر جاری کام کا جائزہ لینے کے بعد سیالکوٹ ٹینری زون ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین ایس ٹی زیڈ ملک نصیر، ممبر لیدر پراڈکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ذوالفقار حیات گھمن اور پراجیکٹ ڈائریکٹر عاطف مرزا بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا کہ سیالکوٹ ٹینری زون میں 1 ارب 30 کروڑ روپے کی لاگت سے 4 ہزار کیوبک میٹر کیپسٹی کا کیمیکل ویسٹ واٹر ریکوری پلانٹس جولائی کے آخر تک مکمل کرلیا جائے جبکہ 21 میگا واٹ کے گرڈ اسٹیشن کی جلد تکمیل کیلئے گیپکو احکام کوارڈینیشن کو بہتر بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 230 ٹینریوں کے مالکان نے ٹینری زون میں تعمیرات کا آغاز کردیا ہے جس کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی جبکہ جن لوگوں نے ابھی تک کام شروع نہیں کیا ان کی ٹینریز سیل رہیں گے اور محکمہ ماحولیات ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرے گا۔
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا کہ سیالکوٹ ٹینری زون کے اپرووچ روڈ کو فوری طور پر موٹر ایبل بنایا جائے گا جبکہ روڈ انفراسٹرکچر کی توسیع اور تعمیر نو کیلئے اسکیم بنا حکومت پنجاب کو بھجوائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا سیالکوٹ ٹینری زون کہ تکمیل میں سیالکوٹ میں لیدر پراڈکٹ کہ تیاری عالمی قوانین کے مطابق ہوگی جس سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ یونیڈو دوسرے فیز میں چمڑے کی تیاری اور ڈویلپمنٹ کیلئے ٹریننگ سنٹر ٹینری زون میں قائم کرے گا جبکہ ٹینری زون میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کیلئے فنڈز کی منظوری ہوگئی ہے۔