مزید دیکھیں

مقبول

اوچ شریف: ڈینگی مہم تیز، غفلت پر سخت کارروائی کی وارننگ

اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان):...

چین کا امریکی کمپنیوں سے طیارے خریدنے سے انکار

چین اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ میں شدت،...

انخلاء میں تیزی، مزید 4 ہزار سےزائد افغان شہری چلےگئے

پاکستان سے غیر قانونی، غیر ملکی تارکین اور...

سیالکوٹ: علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال، بدعنوانی پراہلکار معطل

سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر مدثر رتو) کمشنر گوجرانوالہ کا علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ، مریض سے رقم لینے پر اہلکار معطل

کمشنر گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید حسن رضا کے ہمراہ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف وارڈز اور شعبہ جات کا معائنہ کیا اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران ایک ہسپتال ملازم کی جانب سے مریض سے رقم لینے کی شکایت پر کمشنر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ اہلکار کو معطل کر دیا۔ کمشنر نے ایمرجنسی، سی او ٹی، لیبارٹری، میڈیکل وارڈز، ڈائیلسز یونٹ، فارمیسی اور بچوں کے نگہداشت یونٹ سمیت دیگر شعبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

کمشنر نے واش رومز اور فارمیسی میں صفائی کی ناقص صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق مریضوں کو معیاری طبی سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرائض میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، تمام متعلقہ افسران اور ملازمین اپنی ذمہ داریاں دیانت داری اور پیشہ ورانہ لگن سے ادا کریں۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو ہسپتالوں کی باقاعدہ انسپکشن کی ہدایت بھی جاری کی تاکہ عوام کو بہتر طبی سہولیات میسر آ سکیں۔

کمشنر نوید حیدر شیرازی نے مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی، ان کے مسائل سنے اور فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر زور دیا کہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا مشن بنائیں۔

ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا نے اس موقع پر کہا کہ صحت عامہ کی سہولیات کی بہتری اور تعلیمی معیار کا فروغ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ دستیاب وسائل کو مؤثر طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا اور کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں