سیالکوٹ،باغی ٹی وی(شاہد ریاض سٹی رپورٹر)ٹرین کے خوفناک حادثہ میں پنڈی بھاگو کے رہائشی ساجد ولد حمید نامی شخص جان کی بازی ہار گیا ،متوفی محنت مزدوری کرتا تھا کہ حادثے کا شکار ہو کر لقمہ اجل بن گیا
تفصیلات کے مطابق پسرور کے موضع پنڈی بھاگو نزد تھانہ سبز پیر کا رہائشی ساجد حسین ولد حمید اللہ قلعہ احمد آباد میں محنت مزدوری کرتا تھا آج گائوں واپس جانے کے لیے ٹرین پر سوار ہونے لگا تو اچانک پائوں پھسلنے سے ٹرین کے نیچے آکر دو حصوں میں کٹ گیا ،محنت کش ساجد حسین اس افسوس ناک حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا ،جو کہ بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا ،ریلوے پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش کی اور واقعہ کو اچانک حادثہ قرار دیتے ہوئے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی ۔

Shares: