مزید دیکھیں

مقبول

ٹرمپ کا سعودی عرب جانے کا امکان

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے پہلے غیر ملکی...

سپریم کورٹ نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں عیدالفطر کی...

اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبر پختونخواکے...

سیالکوٹ: شجرکاری مہم کا آغاز، ڈپٹی کمشنر نے پودا لگا کر افتتاح کیا

سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض) ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے موسم بہار 2025ء کی شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام گورنمنٹ لیڈی اینڈریسن سیالکوٹ کے سبزہ زار میں اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ انعم بابر، پرنسپل ارم شیرازی اور طالبات کے ہمراہ پودے لگائے گئے۔

ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے اس موقع پر کہا کہ درخت شدید موسمی تغیرات اور آلودگی پر قابو پانے کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں۔ معاشرے کے ہر فرد پر لازم ہے کہ ”ہر بشر ایک شجر” لگائے۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام میں درخت لگانے کی خصوصی تاکید کی گئی ہے۔ درخت لگانا ہمارا قومی، مذہبی اور اخلاقی فریضہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں نہ صرف شجرکاری کو فروغ دینا ہے بلکہ ان کی حفاظت بھی کرنی ہے۔ درخت جہاں ہوا کو سانس لینے کے قابل بناتے ہیں، وہیں پر وہ چرند پرند کا مسکن بھی ہیں جو ماحولیاتی نظام کو برقرار رکھنے کے لیے انتہائی اہم جزو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماہرین کے مطابق یہ بات ثابت شدہ ہے کہ پرندے صرف ان درختوں پر گھونسلہ بناتے ہیں جن سے وہ مانوس ہوتے ہیں، لہٰذا کوشش کی جائے کہ مقامی پودے شیشم، نیم، دریک، بیری، کیکر اور پیپل کے درخت لگائے جائیں۔ ان درختوں پر ماحول پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے اور درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ ساتھ بروقت بارشیں ہوں گی۔

قبل ازیں، ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے رمضان سہولت بازار کا بھی دورہ کیا اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا اور خریداروں سے اس ضمن میں براہ راست دریافت کیا۔ سیکرٹری مارکیٹ ملک عبداللہ نے بتایا کہ سہولت رمضان بازار میں فروخت کی جانے والی اشیائے ضروریہ کی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے سمپلنگ بھی کروائی جا رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ سردار بیگم ٹیچنگ ہسپتال کی ری ویمپنگ اور سوشل ویلفیئر کمپلیکس کی ری ماڈلنگ اور صنعت زار کے لیے اضافی کلاس رومز کی تعمیر کے منصوبے پر جاری کام کے معیار اور رفتار کا جائزہ لیا۔ ایکسین بلڈنگ کاشف اکرم نے بتایا کہ یہ دونوں منصوبے رواں مالی سال 30 جون تک مکمل کر لیے جائیں گے۔

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں