سیالکوٹ :ہیڈ مرالہ علاقہ درگاہ پور امن و امان کیلئے خطرہ پیدا کرنیوالے دو گروپ گرفتار،بھاری اسلحہ برآمد

سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض کی رپورٹ)پولیس کی بروقت کارروائی،ہیڈ مرالہ علاقہ درگاہ پور میں امن و امان کو سبوتاژ کرنے کی کوشش 2 متحرک گروپوں کے ملزمان گرفتار،بھاری مقدار میں آتشیں اسلحہ برآمد۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کر رکھا ہے اس سلسلہ میں SHO تھانہ ہیڈ مرالہ سب انسپکٹر کاشف علی کو اطلاع ملی کہ موضع درگاہ پور میں دو متحرک گروپوں میں فائرنگ ہو رہی ہے جس پر SHO معہ نفری تھانہ ہیڈ مرالہ نے فوری رسپانس کرتے ہوئے دونوں گروپس کے 6 ملزمان جو اپنا اپنا اسلحہ قبرستان درگاہ پور جھاڑیوں اور لکڑیوں میں چھپا کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے کو پیشہ ورانہ مہارت اور ٹیم ورک سے گرفتار کر لیا۔

ساگر ولد محمد الیاس سکنہ بسنت پور،عادل عرف علی ولد اصغر علی سکنہ کپور والی،علی حمزہ ولد محمد افضل سکنہ اجو والی ،محبت علی ولد محمد یونس سکتہ بسنت پور ،محمد خلیل ولد محم مجید سکنہ اجو والی،عدیل عرف عادل ولد مقصود سکنہ درگاہ ملزمان کوگرفتار کرلیا ہے ،ملزمان کے قبضہ سے 1عدد رائفل کلاشنکوف، 1عدد گن رپیٹر، پسٹل 30 بور 5عدد معہ درجنوں گولیاں و کارتوس اور ایک عدد کار کرولا برآمد ہوئی ہے۔

ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے ایس ایچ او تھانہ ہیڈ مرالہ کو بروقت کارروائی کرنے پر شاباش دی اور پولیس ٹیم میں شامل افسران و جوانون کو ملزمان کو گرفتار کرنے پر تعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقد انعام سے نوازا ہے

Leave a reply