سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض سے) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ون ڈش کی خلاف ورزی کرنے والے میرج ہال ہالز کیخلاف کریک ڈاؤن ، 7 میرج ہالز مالکان پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ۔
ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال کی زیر نگرانی اے سی سیالکوٹ غلام سرور نے ایمن آباد روڈ پر مختلف شادی ہالز کو چیک کیا گیا۔ اے سی سیالکوٹ نے مہمانوں کو ایک سے زائد ڈش پیش کرنے پر ٹیولپ مارکی 100،000 روپے،سنگھار میر ج ہال 100،000 روپے ، قصر اقبال 100،000 روپے ،الماس میر ج ہال 50،000 روپے ،عرفان کانجن شادی ہال 50،000۔ روپے،الماس شادی ہال50،000 روپے اورتاج میر ج ہال مالکان پر50،000 روپے جرمانہ عائد کردیا ۔
دریں اثنا ڈپٹی کمشنر کیپٹن ر شاہ میر اقبال نے ہدایت کی ہے کہ میرج ہال مالکان ون ڈش قانون پر عملدرآمد یقینی بنائیں خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی ۔