سیالکوٹ : پہاڑوں کا عالمی دن منایا گیا اور اورنج پارٹی کابھی اہتمام کیاگیا

سیالکوٹ،باغی ٹی وی( شاہد ریاض سٹی رپورٹر) پہاڑوں کا عالمی دن منایا گیا اور اورنج پارٹی کابھی اہتمام کیاگیا
سیالکوٹ ٹورزم اینڈ کلچرل فورم کے اہم پارٹنر کراس روٹ کلب سیالکوٹ نے پہاڑوں کے عالمی دن کے موقع پر موترہ ریسٹ ہاؤس میں اورنج پارٹی کا اہتمام کیا تو لاہور, گوجرانوالہ , وزیر أباد سمیت کئی شہروں سے أئے ہوئے سیاحوں اور بائیکروں نے اس منفرد تقریب کی رونق کو دوبالا کیا۔

کراس روٹ کلب سیالکوٹ کے سرپرست محمد ذکریا ذکی اور کوأرڈی نیٹر اختر ناز نے مہمانوں کو خوش أمدید کہا۔ سیالکوٹ ٹورزم اینڈ کلچرل فورم کے چئیرمین عبدالشکور مرزا اور سینئر وائس چئیرمین محمد یونس چودھری نے کراس روٹ کلب سیالکوٹ کے منتظمین کی طرف سے پہاڑوں کے عالمی دن کے موقع پر سیالکوٹ میدانی علاقے میں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کرنے پر انہیں مبارک باد دی

اور انہیں سیالکوٹ ٹورزم اینڈ کلچرل فورم کی طرف سے شروع کردہ مہم سیالکوٹ کو پہچان دیں کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اورنج پارٹی میں سیاحوں کے بچوں نے بھی شرکت کی اور کینو, مالٹوں اور فروٹروں سے لطف اندوز ہونے کے علاوہ سیالکوٹی پلاؤ سے بھی مستفید ہوئے۔

Comments are closed.