مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ 2 نومبر کو مینار پاکستان ورکرز کنونشن سے قوم کو امید دیں گے، دشمنوں کی سازشوں،دہشتگردی کو ناکام بنانے کے لئے قوم متحد ہے،سیاست صرف نعروں اور وعدوں کا نہیں بلکہ خدمت کا نام ہے،ورکرز کنونشن میں لاکھوں کارکنان شریک ہو کر اس عزم کا اظہار کریں گے کہ پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر بنا اور اسی پر قائم رہے گا،ملک دشمن قوتوں کی وطن عزیز کے خلاف سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی

ان خیالات کا اظہار مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر حافظ طلحہ سعید، جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ خالد نیک،انجنیئر حارث ڈار و دیگر نے ورکرزکنونشن کے سلسلہ میں منعقدہ مشاورتی اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، حافظ طلحہ سعید کا کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ وطن عزیز میں خدمت کی سیاست کر رہی ہے، قیام پاکستان کے وقت پوری قوم کلمہ طیبہ کی بنیاد پر متحد ہو ئی اور کمزور پاکستان ایک طاقتور ملک کے طور پر سامنے آیاآج پھر اسی نظریہ کو زندہ رکھنے کی ضرورت ہے،پاکستان کو معاشی طور پر خوشحال اور ترقی کی جانب گامزن کرنا ہے. قاری محمد یعقوب شیخ،حافظ خالد نیک،انجینئر حارث ڈار کا کہنا تھا کہ نوجوان اس ملک کے وارث ہیں جنہوں نے مستقبل میں اس ملک کو چلانا ہے، اس وقت وطن عزیز پاکستان سنگین مسائل سے دوچار ہے،دہشت گردی،سیاسی انتشار،بے روزگاری،غربت، لوگوں میں شدید مایوسی و بے چینی پائی جاتی ہے اور مسائل کا کوئی حل نظر نہیں آرہا،مرکزی مسلم لیگ مینار پاکستان ورکرز کنونشن میں قوم کو ایک امید،ایک راستہ،ایک ولولہ دے گی،کارکنان بھر پور تیاری کریں اور مینار پاکستان گراؤنڈ 2 نومبر کو خدمت کے متوالوں سے بھرا ہوا نظر آئے.

Shares: